تحریک آزادی کشمیر میںبیرون ممالک میں مقیم کشمیری قیادت اور بیس کیمپ کی حکومت کا کردار اہم ہے، الطاف احمد بٹ کا سینئر رہنما نذیر احمد قریشی کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب

اسلام آباد — 5 اگست 2019 کے واقعہ کے بعدتحریک آزادی کشمیر کے لیے بیرون ممالک میں مقیم کشمیری قیادت اور بیس کیمپ کی حکومت کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیری سیاسی و سماجی رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے لندن سے تحریک آزادی کشمیرکے سینئر رہنما نذیر احمد قریشی کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے دوران کیا۔ جہاں کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود احمد ساگر، کشمیری رہنما تنویر الاسلام، الطاف حسین وانی، محمد حسین خطیب، اعجاز رحمانی، ملک حسن، عبدالمتین، پروفیسر یعقوب وانی، خورشید میر، ثناء اللہ ڈار، رشید قریشی اور ملک اسلم نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں