مظفر آباد – جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہاہے کہ جس طرح ہندوستان نے 6نومبر 1947کو جموں میں کشمیریوں کی اجتماعی نسل کشی کی اسی طرح آج اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رہاہے،ہندوستان اور اسرائیل دہشت گرد ی کی علامت بن چکے ہیں ، نریندمودی اور نیتن یاہوکو جنگی مجرم قراردے کر کہٹرے میں لایاجائے،پوری کشمیری قوم اہل فلسطین کے ساتھ ہے ، فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض اور قرض ہے،فلسطینیوں اور کشمیریوں کوریلیف کی نہیں عملی مدد کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ کوٹلہ کے زیر اہتمام القدس ریلی میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآبادراجہ آفتاب احمد خان اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی لاشوں کے ڈھیرلگادیے ہیں اور57سلامی ممالک کے حکمران تماشہ دیکھ رہے ہیں،امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل بدترین جنگی جرائم کامرتکب ہورہاہے،عالمی دہشت گرد مودی نے بھی مکمل حمایت اور تعاون شروع کیاہواہے ۔