آزاد کشمیر و مانسہرہ میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ، کئی سڑکیں بند

آزاد کشمیر کے کئی علاقوں اور مانسہرہ میں بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جس سے کئی شاہراہیں بند ہو گئیں۔

مظفرآباد اور گرد و نواح میں رات بھر سے تیز بارش جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی ہے۔

زیریں وادی نیلم، ہٹیاں بالا، چکار اور چکوٹھی میں بارش جبکہ لیپہ ویلی کو ملانے والی برتھواڑ گلی اور پنجال گلی میں برفباری ہوئی ہے۔

پونچھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں ضلع سدھنوتی میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مانسہرہ مظفرآباد شاہراہ لوہار گلی کے مقام سے بند ہے۔

کوہالہ مظفر آباد روڈ بند ہونے سے اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

وادیٔ نیلم کو ملانے والی شاہراہ پر بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں