ایرانی سفیر ہسپانوی ملکہ سے مصافحہ کیے بغیر آگے بڑھ گئے

اسپین میں تعینات ایرانی سفیر حسن غشغاوی بدھ کے روز ایک تقریب کے دوران ملکہ سے مصافحہ کیے بغیر آگے بڑھ گئے۔

یہ تقریب دارالحکومت میڈرڈ کے زرزئیولا محل میں جاری تھی، ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی سفیر نے شاہ فلیپ ہشتم سے مصافحہ کیا۔

لیکن سفیر غشغاوی شاہ فلیپ کے ساتھ ہی کھڑی ملکہ لٹیزیا سے مصافحہ تو درکنار ان کی طرف دیکھے بغیر ہی آگے چل دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سفیر کے اس عمل کو تحقیر آمیز اور عجیب قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ غشغاوی نے مصافحہ کرنے کے بجائے ملکہ کے سامنے سینے پر ہاتھ رکھ کے سر کو ہلکا سا جھکایا تھا۔

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ملکہ کو ان کے اسٹاف نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ایرانی سفیر مصافحہ نہیں کریں گے اس لیے وہ بھی اپنی جگہ پر ساکت کھڑی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں