پاکستان بھر میں صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
انٹرنیٹ پر بندشوں کی نگرانی کرنے والے ادارے ‘نیٹ بلاکس’ نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بندش کا سامنا ہے۔
‘ایکس’ کی بندش کا معاملہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما بیرسٹر گوہر خان نے اتوار کو انتخابی نتائج نہ دینے والے ریٹرنگ افسران کے دفتروں کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے دو دن قبل 8 فروری کو پاکستان میں عام انتخابات کے دن ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی تھی۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں اس بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اکیسویں صدی میں اس قسم کے بھونڈے فیصلوں سے ملک میں صرف عدم استحکام پیدا ہو گا اور کچھ نہیں۔‘