لاہور — وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈی نیٹر مہر کاشف یونس نے حکومت، تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اتفاق رائے کے ساتھ اجتماعی طور پر قابل عمل چارٹر آف اکانومی تیار کریں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے تھنک ٹینک گولڈ رِنگ اکنامک فورم کے زیراہتمام چارٹر آف اکانومی کی ضرورت کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل معاشی بحران پر قابو پانے میں ہے اور اس کی وجوہات کا سب کو بخوبی علم ہے ۔