باغبان ایمپلائز اتحاد کا سابق چیئرمین پی ایچ اے کیخلاف مظاہرہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)باغبان ایمپلائز اتحاد نے سابق چیئرمین پی ایچ اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ باغبان ایمپلائز اتحاد سی بی اے پی ایچ اے ملتان نے صدر عاقل قریشی اور جنرل سیکرٹری افسر خلیل کی زیر قیادت پی ایچ اے ہیڈ آفس میں احتجاج کیا اور سابق چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کا پتلا جلایا گیا۔ اس موقع پر صدر عاقل قریشی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز حسین نے پی ایچ اے ملتان کا ہزاروں لٹر ڈیزل غیر قانونی طور پر استعمال کیا اور محکمہ کو لاکھوں کا ٹیکہ لگایا،سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی پی ایچ اے ملتان فوری تحقیقات کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں