شکاریوں کا جنگل کو آگ لگا کر نایاب جانوروں کا شکار

کوٹ ادو(نامہ نگار)لشاری والا جنگل میں شکاریوں نے آگ لگادی، آگ لگنے سے تیس ایکڑ کے قریب جنگل جل کر خاک ہوگیا،ملزم غیر قانونی طریقے سے نایاب جانوروں کا شکار کرنے لگے ،شکاری قیمتی ہرن پاڑہ بھی ساتھ لے گئے ۔

تفصیل کے مطابق دریائے سندھ ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر لشاری والا جنگل میں قبضہ مافیا سرگرم ہوگیا، جنگل میں نایاب نسل کے قیمتی جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار کیا جارہا ہے ، بیٹ لومڑ والا میں خادم حسین ، نزرحسین ، اعجاز فرید ، ارشاد ، اعجاز عمر ، غلام عباس، عمر ، غلام فرید ، خالد گاڈی نے مٹ والی جھیل لشاری والا جنگل میں آگ لگا کر قیمتی جانوروں اور پرندوں کا شکار کرتے رہے ، آگ لگنے سے تیس ایکڑ کے قریب جنگل جل کر خاک ہوگیا ،شکار کرنے کی خاطر ملزموں نے کروڑوں کا نقصان کردیا ، وائلڈ لائف انسپکٹر اور انچارج ہیڈ تونسہ بیراج وائلڈ لائف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں