اسٹاک ایکسچینج:ایک ہفتے میں انڈیکس684پوائنٹس گرگیا

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 684 پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرکر40323پوائنٹس پربند ہوا۔

مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو85ارب روپے کا خسارہ ہواجس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے سے گھٹ کر64کھرب روپے کی سطح پر آ گیا جبکہ 53.75 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تین دن مندی کا رجحان غالب رہا جس کی وجہ سے انڈیکس 1026پوائنٹس لوز کر گیاتاہم دو روز کی معمولی تیز ی سے انڈیکس نے 342 پوائنٹس ریکور تو کر لئے مگر مارکیٹ پرمندی کے بادل چھائے رہے ۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق کے ایس ای 30 انڈیکس 283.77پوائنٹس کی کمی سے 14896.33 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 27573پوائنٹس سے کم ہو کر27217پوائنٹس پربند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں