موٹرسائیکل کی قیمت میں 37ہزار روپے تک اضافہ

لاہور — جاپانی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 7400روپے سے 37ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر بے لگام ہونے سے غریب کی سواری پر بھی اثر پڑنا شروع ہوگیا، جاپانی موٹر سائیکل ساز کمپنی نے مختلف ماڈلز پر 7400 روپے سے لیکر 37ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے جس میں سی ڈی 70 سی سی 7400روپے بڑھ کر1 لاکھ 28 ہزار 900 روپے کی ہوگئی جبکہ سی ڈی ڈریم 8 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 37 ہزار 900 روپے کی ہوگئی، اسی طرح پرائڈر100 سی سی 9 ہزار روپے بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار 900 روپے کی ہوگئی اور نوجوانوں کی پسندیدہ سی جی 125 سی سی کی قیمت 9 ہزار روپے بڑھا کر 1 لاکھ 94 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی جبکہ سی جی 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت11 ہزار400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 30 ہزار 900 روپے مقرر ـ سی بی 125 ایف کی قیمت 22 ہزار روپے اضافے کیساتھ 3 لاکھ 5 ہزار 900 روپے مقرر ۔سی بی 150 سی سی ایف کے نرخ 34 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 84 ہزار 900 روپے مقرر ، سی بی ایف سلور 150 سی سی کی قیمت 37 ہزار روپے اضافے کیساتھ 3 لاکھ 87 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ قیمتوں کا اطلاق ( یکم فروری) آج سے ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں