چکنائی اور پروٹین سے بھرپور ناشتہ جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور انسان کو غیر ضروری میٹھے کھانے کی خواہش سے دور رکھتا ہے۔
ایک ماہر غذائیت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ دن کا آغاز چائے یا کافی کے بجائے کیلے، بادام یا کشمش وغیرہ سے کرنے پر زور دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اُنہوں نے اپنی اس ویڈیو میں بتایا کہ اگر آپ کو نظامِ ہاضمہ میں مشکلات کا سامنا ہے یا آپ کھانے کے بعد بھی تھکاوٹ اور مزید بھوک محسوس ہوتی ہے تو آپ کو اپنے دن کا آغاز کیلے سے کرنا چاہیئے لیکن اگر آپ کسی وجہ سے کیلا نہیں کھا سکتے یا کیلا پسند نہیں تو کو ئی بھی موسمی پھل کھالیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ خود کو دن بھر کم توانا محسوس کرتے ہیں، آپ اپنے دن کا آغاز پانی میں بھگوئی ہوئی کشمش سے کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں یا نیند آنے میں مشکل کا سامنا ہے تو بادام کی مقامی قسم کا انتخاب کریں کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔