چند منٹوں پر مشتمل ایک ورزش جس سے سارے پٹھے مضبو ہوتے ہیں، ماہرین

ماہر ٹرینرز کا کہنا ہے کہ ایک ایکسرسائز ایسی بھی ہے جس کے کرنے سے سارے پٹھوں کا گروپ مضبوط ہوتا ہے اور اسے کرنے میں آپ کا 10 منٹ سے بھی کم وقت صرف ہوتا ہے جبکہ یہ ایکسرسائز کرنے کے بعد آپ کو فرق نظر آئے گا۔ 

ٹرینرز کے مطابق اس کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کے پنجوں کو آپس میں ملاکر کہنیوں تک زمین پر رکھیں جبکہ دونوں پاؤں کے پنجوں (انگلیوں) پر سارا زور ڈالکر دو منٹ تک کریں۔ 

ایکسرسائز ٹرینرز کے مطابق ایسا کرنے سے آپ کے تمام مسلز کام کرنے لگیں گے، جبکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سے ایچ آئی آئی ٹی سے زیادہ بلڈ پریشر کم ہوگا۔

ماہرین کے مطابق پلینک کے نام سے معروف یہ طریقہ ایکسر سائز مختصر دورانیے پر مبنی ہے اور اگر دو ہفتے تک روزانہ کیا جائے تو توازن کافی بہتر ہوگا۔

ایک تحقیق کے مطابق 16 ہزار لوگوں نے 15 دن تک اس ورزش کے 2 منٹ کے 4 راؤنڈز کیے تو اس کے کافی زیادہ فوائد سامنے آئے۔ 

انڈیا بیلی نامی خاتون پرسنل ٹرینر نے ٹیکنو جم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پلینک ایک انتہائی موثر ایکسر سائز ہے، اس کے کرنے سے کولہے اور اس سے نیچے کا حصہ بہتر ہوتا ہے اسی طرح سینہ، بازو، رانوں کے اگلے حصے کا بڑا پٹھا اور گردن کی پچھلی جانب کے لمبے تکونے پھٹوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں