پنجاب: ڈینگی کے مزید 50 نئے مریض سامنے آ گئے

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 50 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب کے محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 14 ہزار 517 مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے گزشتہ روز 24، ملتان سے 11، فیصل آباد سے 5 اور گوجرانوالہ سے 4 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اس وقت ڈینگی کے 58 مریض زیرِ علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں