لندن،وزن کم کرنے والوں کے لیے مددگار’سپر بریڈ‘

لندن(نیٹ نیوز)ڈائٹ کرنے والے افراد زیادہ کاربوہائیڈریٹس ہونے کی وجہ سے بریڈ کھانے سے اجتناب کرتے ہیں لیکن سائنس دانوں نے ایک ایسا بریڈ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو لوگوں کو بھرے پیٹ کا احساس دلا کر ان کا وزن کم کرسکے گا۔

سائنس دانوں نے چنوں سے ایک آٹا بنایا جس کو بریڈ کی صورت میں کھا کر لوگ عام بریڈ کی نسبت زیادہ مطمئن تھے ۔سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ڈائٹ کرنے والے افراد گندم کے آٹے کو چنے کے آٹے سے بدل کر زیادہ کھانے کے عمل کو محدود کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں یقینی طور پر موٹاپا کم ہوگا۔تاہم، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صرف آٹے کی تبدیلی کافی نہیں ، بہتر صحت کے لیے فعال رہنا اور صحت مند غذا انتہائی ضروری ہوتی ہے ۔ناروچ میں قائم ایک تحقیقی سینٹر کواڈرم انسٹیٹیوٹ اور کنگز کالج لندن کے محققین نے گندم کے آٹے کے بجائے خلیاتی چنے کے آٹے سے بریڈ بنایا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں