بھارتی اداکار اداکار رندیپ ہودا گھڑسواری کے دوران گر کر زخمی

ممبئی (شوبز ڈیسک )اپنی نئی فلم کے لئے 22 کلو تک وزن کم کرنے والے بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا گھڑ سواری کے دوران بے ہوشی کے عالم میں گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد رندیپ ہودا کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ، اداکار کے گھٹنے اور ٹانگ پر زخم آئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے اداکار کو کچھ روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں