بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انٹیریئر ڈیزائنگ کے بعد اب ریستوران کے کاروبار میں بھی قدم جما لئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری خان نے گزشتہ شب بالی ووڈ اسٹارز کی موجودگی میں ممبئی میں اپنے ’ٹوری ممبئی‘ نامی شاہانہ ریستوران کا افتتاح کردیا۔
ریستوران کی افتتاحی تقریب میں گوری خان نے سیاہ پینٹ کے ساتھ نیلا مون لائٹ ٹاپ زیب تن کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری خان نے اپنے شاہانہ و خوبصورت ریستوران کا انٹیریئر خود ڈیزائن کیا ہے۔