پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ اُنہیں خوبصورتی کی وجہ سے شوبز کیریئر بنانے میں مدد نہیں ملی بلکہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مومنہ اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر میں آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے کسی بھی انسان کی زندگی آسان نہیں ہوتی، خوبصورت لوگوں کی زندگی میں بھی بہت مشکلات ہوتی ہیں۔
مومنہ اقبال نے مزید بتایا کہ خوبصورت لوگوں سے تو ان کے آس پاس کے لوگ ان سے حسد بھی کرنے لگتے ہیں اور واضح طور پر ایسا محسوس کرواتے ہیں کہ خوبصورت لوگوں کو خوبصورتی کی وجہ سے کوئی خاص اہمیت نہیں ملتی۔