بیف چلی ملی
اجزاء:
گائے کی گوشت کی بوٹیاں —– آدھا کلو
پسا ہوا لہسن ادرک ——- ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا کچا پپیتا —— دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس —– چار کھانے کے چمچ
املی کا گودا —– دو کھانے کے چمچ
ٹماٹو کیچپ —— دو کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ —– آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ —– ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ —— ایک چائے کا چمچ
نمک —– حسب ذائقہ
تیل —— پانچ کھانے کے چمچ
پودینے کے پتے ——- سجانے کے لیے
ترکیب:
ایک پیالے میں گوشت کی بوٹیاں٬ لہسن ادرک٬ پپیتا٬ ایک کھانے کا چمچہ تیل اور نمک ملا کر کم از کم پانچ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں- ایک لکڑی کی سیخ پر پانچ بوٹیاں لگائیں٬ اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی گوشت کی سیخیں بھی تیار کرلیں- بڑے سائز کے فرائنگ پین میں باقی تیل گرم کر کے سیخوں کو اس پر رکھیں اور ڈھانک کر گوشت گلنے تک پکائیں- ایک پیالے میں لیموں کا رس٬ املی کا گودا٬ ٹماٹو کیچپ٬ چاٹ مصالحہ٬ لال مرچ اور کالی مرچ ملا لیں- اس آمیزے کو سیخوں کے اوپر ڈال کر آمیزہ گاڑھا ہونے تک پکا کر ڈش میں نکال لیں- مزیدار بیف چلی ملی پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں-