رنبیر کپور نے بالی ووڈ کنگ کو مات دے دی

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے ریلیز کے بعد صرف 2 دن میں ڈومیسٹک باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی فلم’اینیمل‘ نے ریلیز کے بعد صرف 2 دن میں ڈومیسٹک باکس آفس پر 113.12 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے ریلیز کے بعد 2 دن میں باکس آفس پر 111.73 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم’اینیمل‘ 2 دن میں ڈومیسٹک باکس آفس پر 113.12 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرنے بعد بالی ووڈ کی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف 2 دن میں ڈومیسٹک باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے کا اعزاز شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے پاس ہے جس نے 2 دن میں 123 کروڑ  بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔

واضح رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’اینیمل‘ میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا مرکزی کرداروں میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں