سلمان خان ہماری تہذیبی روایات جانتا ہے، جاوید اختر کے تعریفی کلمات

بھارت کے معروف شاعر اور گیت نگار جاوید اختر نے فلم نگری کے بھائی جان سلمان خان سے متعلق تعریفی کلمات کہہ دیے۔

جاوید اختر جنہوں نے سلمان خان کے والد سلیم خان کے ساتھ مل کر کئی شاندار کلاسیکل تحریریں پیش کی ہیں، نے بالی ووڈ سپر اسٹار کی خوبصورت الفاظ میں تعریف کی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں جاوید اختر نے کہا کہ سلمان خان اپنے والدین کی عزت کرنا اچھے سے جانتا ہے، وہ والد کے سامنے آنکھ اٹھا کر بھی بات نہیں کرتا۔

سلیم خان اور جاوید اختر نے حالیہ دنوں ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی ہے، گیت نگار نے انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ سلمان خان ہماری تہذیبی روایت کو اپنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو جو احترام دینا ہے، اُن کے ساتھ کس طرح رہنا ہے، کس طرح ان کی بات کو سننا ہے، اس معاملے میں ان کا جو سب سے بڑا بیٹا ہے جو فلم اسٹار بھی ہے، وہ تو اپنے والد کے سامنے آنکھ اٹھا کر بات بھی نہیں کرتا۔

جاوید اختر نے یہ بھی کہا کہ یہ جو ہماری تہذہبی روایات ہیں، یہ ان بچوں نے حاصل کی ہیں۔

سلیم خان اور جاوید اختر نے کئی پروجیکٹس پر ساتھ کام کیا، یہ دونوں اُس وقت ’سلیم جاوید‘ کے نام سے بہت ہی زیادہ مشہور تھے، انہوں نے مل کر فلم شعلے، یادوں کی بارات، زنجیر، دیوار، ترشول، کالا پتھر، دوستانہ، سیتا اور گیتا، مسٹر انڈیا اور ڈان کے اسکرپٹ تحریر کیے۔

سلمان خان کی اگلی فلم ٹائیگر تھری 12 نومبر کو ریلیز ہے،جس میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں