عامر خان کا معاوضہ 25 لاکھ، شاہ رخ کا 6 لاکھ، اشتہار کس کو ملا؟

معروف بھارتی ایڈور ٹائزنگ ڈائریکٹر پراہلاڈ ککڑ نے مشہور و معروف شخصیات کے ساتھ کمرشلز کیے ہیں، جن عامر خان اور شاہ خان بھی شامل ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں دلچسپ واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں انہوں میں عامر خان کے ساتھ ایک کمرشل تیار کیا، اس وقت عامر خان ابھرتے ہوئے اداکار تھے۔ 

پراہلاڈ ککڑ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کولڈ ڈرنگ کے ایک پرانے کمرشل کے بارے میں بتایا جس میں ماہیما چوہدری اور ایشوریا رائے بھی شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عامر کی فلم قیامت سے قیامت تک (1988) کامیاب رہی تھی اور انہوں نے کمرشل کےلیے 25 لاکھ روپے طلب کیے۔ جس کے بعد میں نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا، حالانکہ وہ اس وقت مشہور اداکار تھے، لیکن انہوں نے صرف 6 لاکھ مانگے۔ 

ککڑ کے مطابق اسکے باوجود انہوں نے عامر خان کے ساتھ اسے شوٹ کیا جبکہ شاہ رخ کے ساتھ مختلف کمرشل کیے۔

انکا کہنا تھا پہلے پہل تو عامر خان کو کمرشل کرنے میں کچھ تحفظات تھے اسکی وجہ یہ تھی کہ اس وقت یہ مشہور تھا کہ جن اداکاروں کی فلمیں ناکام ہوتی ہیں وہ کمرشل کرتے ہیں، تاہم میں نے انہیں سمجھا کر تیار کیا لیکن پھر بھی وہ 25 لاکھ پر اڑے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں