فریحہ الطاف کے بیٹے کی شادی میں ماہرہ خان کے ڈانس کی دھوم

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنر و ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی سربراہ فریحہ الطاف کے بیٹے کی مہندی میں رقص کر کے چار چاند لگا دیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مہندی کی تقریب میں بھارتی گانے کی دھن پر رقص کر رہی ہیں۔

مذکورہ وائرل ویڈیو ماڈل، فیشن ڈیزائنر و ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی سربراہ فریحہ الطاف کے بیٹے ترہان جیمز کی شادی کی 3 روزہ تقریبات میں سے ایک تقریب (مہندی) کی ہے جو تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں ماہرہ خان نے اپنی شادی کے موقع پر کیٹ ٹو گیدر میں زیب تن کیا ہوا سفید اور سرخ رنگ کا لہنگا پہنا اور بھارتی فلم کے گانے ’سانوں ڈانس دا بھوت چڑھیا‘ پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈانس بھی کیا جس کا چرچہ سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے۔

تقریب میں ہوئے ماہرہ خان کے ڈانس کی ہی صرف دھوم نہیں مچی بلکہ فریحہ الطاف نے بھی بیٹے کی شادی پر مختلف گانوں پر دل کھول کر رقص کیا۔ 

انہوں نے اس موقع پر نومی انصاری کا تیار کیا ہوا جوڑا زیب تن کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں