بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے کم سے کم 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لسبیلہ میں جائے وقوعہ پر ایدھی ریسکیو آپریشن کے انچارج عبدالحکیم نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک 33 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
لسبیلہ پولیس کے مطابق مسافر کوچ میں 46 افراد سوار تھے اور یہ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی جب یہ حادثے کا شکار ہوئی اور ایک کھائی میں جا گری۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کاسی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
ایدھی ریسکیو آپریشن کے انچارج عبدالحکیم کے مطابق اس وقت بھی جائے حادثہ پر اس وقت بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔