فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 10 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت کی۔
فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ درخواستِ ضمانت پر دلائل دینے کے لیے تیار ہوں۔
سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ جب میرے سامنے فائل اور ریکارڈ ہی نہیں تو سماعت کیا کروں؟
پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے فوادچوہدری کی درخواستِ ضمانت گزشتہ روز دائر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد وقاص احمد راجہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔