فواد چوہدری کیخلاف مقدمے کا مدعی کون ؟

پاکستان تحریک انصاف کے زیر حراست رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

فواد چوہدری پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد نے کہا کہ جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔

فواد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت میں شامل لوگوں کوان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔

ایف آئی آر میں مزید تحریر ہے کہ فواد نے کہا ہے الیکشن کمیشن، ان کے ممبران، ان کے خاندانوں کو وارن کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے فواد چوہدری کو رات گئے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں