ایمنسٹی نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا، یہ ہر ادارہ دے رہا ہے، جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کسٹمز کی اپیل مسترد کر دی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ پاکستان کا بیڑہ غرق ایمنسٹی اسکیموں نے ہی کیا ہے۔ ون ٹائم ایمنسٹی متعدد بار ہو چکی ہے۔ ہر ادارہ ایمنسٹی دے رہا ہے۔عدالت قانون نہیں بناتی بلکہ اس کی تشریح کرتی ہے۔ غیر قانونی گاڑیاں روک نہیں سکتے اس لئے ایمنسٹی دے رہے ہیں۔ ایف بی آر سے ڈیٹا منگوا لیتے ہیں کہ آج تک کتنی ایمنسٹی دی گئی ہیں۔ عدالت عظمی میں کیس کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا  کہ ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ اس موقع پر جسٹس یحیی آفریدی نے کسٹمز کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ڈیوٹیز وصول کریں اور مسئلہ کو ختم کریں۔ آپ قانون بتائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں