لاہور– گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں ایڈمنسٹریٹرز تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیاگیا،لوکل گورنمنٹ ایکٹ2022 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز بحال کئے گئے ،بلدیات کے تمام اختیارات بیوروکریسی کے سپرد کردیئے گئے ،صوبے کی 11 میٹرو پولٹین کارپوریشنز کے سربراہ کمشنر ہوں گے۔