اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ادارہ شماریات کی جانب سے صنعتی پیداوار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق صنعتی پیداوار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 11.45 فیصد کمی دیکھی گئی، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 63.61 فیصد کمی، فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 23.22 فیصد کمی، آئرن سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 0.87 فیصد کمی اور کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 0.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فرنیچر کے شعبے کی پیداوار میں 99.29 فیصد اضافہ اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 8.18 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔