بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری ، نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست

کراچی — بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینےکی تیاری کر لی گئی ہے، کے الیکٹرک نے کراچی کیلئے بجلی 10روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز”کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا میں  بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرا دی  ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2022 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  بجلی 10 روپے 26پیسے سستی کی جائے، نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی،اگر کے الیکٹرک کی درخواست کو  منظور کر لیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین کو 12ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں