پرویز الٰہی کی جانب سے دیے گئے تین ناموں پر کچھ خاص اختلاف نہیں، آصف زرداری سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے: ملک احمد خان

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے نمائندے ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ان کی پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی ہے اور حذبِ اختلاف کو ان کی جانب سے تجویز کیے گئے ناموں پر میرٹ کی بنیاد پر دیکھیں تو کوئی خاص اختلاف نہیں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے نگراں وزیر اعلی کے لیے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ملک احمد خان نے بتایا کہ ’وزیراعظم آج شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف علی زرداری کے سامنے رکھیں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نام بتانا مناسب نہیں اس لیے ’آصف زرداری سے مشاورت کے بعد آج شام تک تین نام گورنر پنجاب کو بھجوا دیں گے۔‘

خیال رہے کہ آج رات دس بج کر دس منٹ پر وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کا آئینی وقت ختم ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں