اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں جسٹس بابر ستار نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے خط میں کہا ہے کہ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کا پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ، مجھے پیغام دیا گیا کہ سرویلینس کے طریقہ کار کی اسکروٹنی سے پیچھے ہٹ جاؤ۔
خط میں جسٹس بابر ستار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے ایسے دھمکی آمیز حربے پرکوئی توجہ نہیں دی، مجھے نہیں لگا کہ ایسے پیغامات نے انصاف کی فراہمی میں نقصان کا خطرہ پیدا کیا ہو۔
جسٹس بابر ستار نے خط میں کہا ہے کہ پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات بد نیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کا دھمکی آمیز حربہ لگتا ہے، آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو عدالت نے نوٹس جاری کیے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں جسٹس بابر ستار نے کہا ہے کہ متعلقہ وزارتوں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے اور پیمرا کو بھی نوٹس جاری کیے تھے۔