وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 نافذ: ’کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’کسی بھی غیر قانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تاہم خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔‘

اسلام آباد پولیس کے مطابق ’اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اسلام آباد پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی کو ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف نے اپنے کارکنان کو پیغام میں کہا تھا کہ 9 مئی کو پاکستان کے اور پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے گھر کی چھتوں پر اور عمارتوں پر لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں