اسلام آباد – سابق سیکریٹری دفاع اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان سے رابطہ کیا تھا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ ریٹائرڈ جرنیل نے کہا کہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے بالواسطہ عمران خان سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ اعتراف کریں کہ انہوں نے 9؍ مئی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، اپنے کیے پر معافی مانگیں اور یقین دلائیں کہ وہ آئندہ ایسا کچھ نہیں کریں گے۔ لودھی نے مزید کہا کہ اس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 9؍ مئی کے حملوں کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، آتشزدگی اور غنڈہ گردی کے واقعات میں ملوث افراد کی مذمت کی اور کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو پی ٹی آئی سے نکال دیا جائے گا۔ جنرل لودھی نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ الیکشن کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے یا نہیں تاہم ایسے اقدامات کا امکان موجود ہے۔ لودھی کے مطابق، عمران خان اور پی ٹی آئی کو پاک فوج کے ادارے کی حقیقت کو قبول کر لینا چاہئے اور اس سے الجھنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ پی ٹی آئی مقبول ترین سیاسی وجود بن کر ابھری ہے اسلئے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی چاہئے کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کرے اور پاکستان کے بہترین مفاد کیلئے کچھ مفاہمت کی راہ ہموار کرے۔
’موت سے پہلے صفائی‘: مرنے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کو مشکل سے بچانے کا سویڈش طریقہ
ہندو ماں اور مسلمان باپ کا بیٹا کیپٹن حنیف جس کی لاش اُٹھانے کے لیے انڈین فوج کو پاکستان کے خلاف آپریشن کرنا پڑا
برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں ، 147 افراد گرفتار، مساجد کی سکیورٹی کے لیے نئی سکیم متعارف
بنگلہ دیش میں مظاہروں کے باعث تین روزہ تعطیل کا اعلان، سراج گنج تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی، سابق آرمی چیف کی فوج سے ہجوم کا سامنا نہ کرنے کی اپیل
بنگلہ دیش: پرتشدد مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک، مظاہرین کا سوموار کو لانگ مارچ کا اعلان،تخریب کاری کر نے والے دہشت گرد ہیں: شیخ حسینہ
ایک اور سقوط ڈھاکہ؟؟؟
عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی، مفتی محمد تقی عثمانی
القاعدہ رہنما کی گرفتاری:’اسامہ بن لادن کو تورا بورا سے فرار کروانے والے‘ امین الحق کون ہیں؟
رومی دیوتا کا مجسمہ اور خاتون سیاح کی ’بیہودہ حرکت‘: فلورنس میں ایک تصویر نے طوفان کیوں مچا رکھا ہے؟