اسلام آباد – تحریک انصاف کی سیاست میں حرف تہجی ’’عین‘‘ (ع) کی عمل داری باردگر شروع ہوگئی ہے جمعرات کواس کی جا نب سے وزارت عظمیٰ کے لئے عمر ایوب کو امیدوار نامزد کیا گیا جن کا نام عین سے شروع ہوتاہے اسی طرح خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر جس رکن اسمبلی کی نامزدگی عمل میں آئی ہے اس کا نام عاقب اللہ ہے جو حرف عین سے شروع ہوتاہے قبل ازیں صوبے کے لئے نامزد کردہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا نام بھی عین سے شروع ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بارے میں دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے جاری ہیں جن میں یاد دلایا گیا ہے کہ عین سے عمران، عین سے عثمان بزدار، عین سے عارف علوی، عین سے عمر ایوب، عین سے علی امین گنڈاپور اور عین سے عاقب اللہ۔ ایک صارف نے اسے عملیات کا عمل ظاہر کیا ہے جس کی پشت پر پنکی پیرنی کی کارفرمائی ہے جبکہ ایک دوسرے صارف نے یاد دلایا کہ عین سے لفظ عیب بھی شروع ہوتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ عین ہی عین نہیں عیب ہی عیب کی عمل داری ہے۔
’موت سے پہلے صفائی‘: مرنے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کو مشکل سے بچانے کا سویڈش طریقہ
ہندو ماں اور مسلمان باپ کا بیٹا کیپٹن حنیف جس کی لاش اُٹھانے کے لیے انڈین فوج کو پاکستان کے خلاف آپریشن کرنا پڑا
برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں ، 147 افراد گرفتار، مساجد کی سکیورٹی کے لیے نئی سکیم متعارف
بنگلہ دیش میں مظاہروں کے باعث تین روزہ تعطیل کا اعلان، سراج گنج تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی، سابق آرمی چیف کی فوج سے ہجوم کا سامنا نہ کرنے کی اپیل
بنگلہ دیش: پرتشدد مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک، مظاہرین کا سوموار کو لانگ مارچ کا اعلان،تخریب کاری کر نے والے دہشت گرد ہیں: شیخ حسینہ
ایک اور سقوط ڈھاکہ؟؟؟
عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی، مفتی محمد تقی عثمانی
القاعدہ رہنما کی گرفتاری:’اسامہ بن لادن کو تورا بورا سے فرار کروانے والے‘ امین الحق کون ہیں؟
رومی دیوتا کا مجسمہ اور خاتون سیاح کی ’بیہودہ حرکت‘: فلورنس میں ایک تصویر نے طوفان کیوں مچا رکھا ہے؟