الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن کی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں کروائے تھے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لیا تھا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کے حکام کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوا جس میں پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں