لاہور کے این اے 130 سے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 130 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرنگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل نے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا تو اس کے روبرو ڈیپٹی کمشنر اور ریٹرننگ افسر پیش ہوئے۔ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے استفسار کیا کہ ‏احکامات کے باوجود این اے 130 کا ریٹرنگ افسر کل ٹریبونل میں پیش کیوں نہ ہوا۔ ‏عدالت نے ریٹرننگ افسر کے غیر سنجیدہ رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

جس پر ریٹرنگ افسر کا کہنا تھا کہ ‏میری گزشتہ روز طبعیت خراب ہوگئی تھی، ‏طبعیت ناساز ہونے پر چلا گیا تھا۔ جسٹس طارق ندیم نے کہا کہ ‏آپ غیر سنجیدہ ہین جس کی وجہ سے آج بھی اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں، ‏آج تمام اپیلوں پر فیصلے کرنا ہیں، جسٹس طارق ندیم نے کہا کہ ‏ہم صبح سے رات گئے بیٹھ کر اپیلیں سن رہے ہیں۔ ‏ٹریبونل نے آر او کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کرتے ہوئے این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں