پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان آج بانی چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن سے متعلق مقدمے کی سماعت بھی ہو گی۔
