الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان انتخابات کو کالعدم قرار دیا اور اس جماعت سے انتخابی بلے کا نشان واپس لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے ان درخواستوں پر دو روز پہلے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔
قانونی ماہرین کے مطابق پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ انتخابی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن 10 جنوری تک سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا