لاہور: شیر افضل مروت کو پولیس نے حراست میں لے لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے شیر افضل مروت کو جی پی او چوک سے حراست میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ شیر افضل مروت کو تھانہ مزنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں