غزہ پر حملے جاری، 3 صحافیوں سمیت 184 فلسطینی شہید

غزہ میں سات روزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل کے پھر حملے جاری ہیں، بم باری میں تین صحافیوں سمیت 184 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے

اسرائیل نے لبنانی سرحد پر بھی حملہ کرتے ہوئے 3 لبنانی شہریوں کو شہید کردیا جبکہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے رفاہ سے فلسطینیوں کی امداد بھی بند کردی ہے۔

دوسری جانب حماس نے بھی اسرائیلی شہروں پر درجنوں جوابی راکٹ حملے کئے ہیں۔ حزب اللّٰہ نے ایک گھنٹے میں اسرائیل پر 5 حملے کئے۔

رپورٹس کے مطابق حماس نے اپنی قید میں موجود 6 یرغمالیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں