لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باوجود لاہور میں اسموگ کم نہ ہوئی، ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔
آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سر فہرست ہے جہاں پر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 376 ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے 6 اضلاع میں 3 روز کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں بھی فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے، جس کا آلودہ شہروں کی فہرست میں آج چوتھا نمبر ہے۔
پنجاب: آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری
محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا۔
پنجاب کے محکمۂ تحفظ ماحول کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں آلودگی 297 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہی۔
پنجاب یونیورسٹی، لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں آلودگی 250، جبکہ ٹاؤن ہال میں 299 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ تحفظِ ماحول پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی میں شالے ویلی رینج روڈ پر فضائی آلودگی 194پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔