اوگرا کی جانب سے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جو اکتوبر میں 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ 

سوئی سدرن کیلئے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن اور سدرن کیلئے ایل این جی سیل پرائس 0.16 ڈالر مہنگی ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں