مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی نمازیوں پر شیلنگ

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے گندے پانی سے بھی نمازیوں کو آگے بڑھنے سے روکا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ جمعے بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا نہیں کرنے دی تھی، نمازیوں نے مسجد کے احاطے میں نماز پڑھی تھی۔

دوسری جانب صدر ریڈ کراس بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ غزہ میں فرنٹ لائنز پر کام کرنے والوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد لبنان اسرائیل سرحد پُرسکون ہے۔

علاوہ ازیں ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی سفاکیت کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے مستقل جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں۔

مصری صدر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ خطرناک ہے، جبری نقل مکانی کرائی جارہی ہے، غزہ میں گھروں سے محروم ہونے والوں کی پناہ کے لیے محفوظ علاقے بنائے جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے تمام باشندوں کو ریلیف دینے کے لیے خاطر خواہ امداد پہنچانا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں