اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف لندن میں رہنے والے یہودیوں نے بھی احتجاج کیا۔
مظاہرین کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف تشدد روکنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا مظاہرہ ہوا جس میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔
ادھر سوئیڈن میں سیکڑوں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا، اسی طرح پیرس کی ریلی میں فرانسیسی اداکاروں نے بھی شرکت کی۔