مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں الخلیل کے علاقے کے قریب اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید فلسطینی کی شناخت 21 سالہ محمد عدل کے نام سے ہوئی ہے۔

فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شمال مغربی حصے میں چھاپہ مار کر غزہ سے تعلق رکھنے والے 30 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

انڈونیشین اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 12 شہید

دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق شمالی غزہ میں انڈونیشین اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 12 افراد شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسپتال پر حملے میں شہید ہونے والوں میں زخمی مریض بھی شامل ہیں۔

مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل اور غزہ کی جنگ میں اب تک 387 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں