غزہ، کراچی (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کےدوران مزید 300 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے،شہداء میں ایک ہی خاندان کے 32افراد بھی شامل ہیں ، الشفا اسپتال سے مریضوں، طبی عملے اور ہزاروں بے گھر افراد کا جبری انخلا، اسپتال کو صیہونی فوجی اڈے میں تبدیل کردیا گیا ، نابلس میں بھی فضائی حملہ، 5فلسطینی شہید ، حماس ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ نازیوں کی نئی شکل اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے جبالیہ کیمپ ، اقوام متحدہ کے اسکول اور خان یونس کے علاقوں پر بم برسادیئے، شہداء کی مجموعی تعداد 12ہزار 300ہوگئی ہے جس میں 5ہزار سے زائد بچے اور 3ہزار 300خواتین شامل ہیں ،اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ کیمپ پر کئی حملے کئے ، اس دوران اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے الفخورہ اسکول کو بھی نشانہ بنادیا گیا جس میں عرب میڈیا کےمطابق 200سے زائد افراد شہید ہوگئے ،شہداء میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی جنہوں نے اسکول میں پناہ لے رکھی تھی ،شہداء کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے ، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ہاتھوں سے ملبہ ہٹاکر میتیں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں ، فلسطینی وزارت صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ جبالیہ کیمپ میں ایک اور فضائی کارروائی میں ایک ہی خاندان کے 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 19 بچے شامل ہیں، اسی طرح غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں ہفتے کی صبح مزید 64افراد شہید ہوگئے ،اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں فضائی حملہ کردیا جس میں 5افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج اور الفتح کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پانچوں کا تعلق فلسطینی صدر محمود عباس کی پارٹی کے عسکری ونگ الفتح تحریک سے تھا، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کو تقریباً خالی کروالیا ہے،غزہ حکومت کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسپتال میں موجود 500سے زائد زخمیوں ، مریضوں ، طبی عملے اورہزاروں بے گھر افراد کو زبردستی نکال دیا گیا ، زخمیوں کو اسپتال سے پیدل نکلنے پر مجبور کیا گیا، الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر ابو سلمیا کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 36 بچے اور کئی گردے کے مریض ہیں، صرف 5 ڈاکٹر رہ گئے ہیں اور کوئی آپریٹنگ روم نہیں بچا، آلات چلانے کے لئےایندھن نہیں ہے، الشفا اسپتال کو ایک فوجی اڈے میں تبدیل کرنے پر اسرائیلی کیخلاف کارروائی کی جانی چاہئے، انہوں نے غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی کیلئے رفح بارڈر کو کھلا رکھنے کا مطالبہ بھی کیا،غزہ کے محکمہ صحت نے ایک بیان میں بتایا ہےکہ اسپتال میں اب بھی 120 زخمیوں کے ساتھ قبل از وقت پیدا ہونے والے متعدد نوزائیدہ بچے بھی موجود ہیں جنہیں منتقل نہیں کیا جاسکتا، قطری وزارت خارجہ نے غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری کی مذمت کرتےہوئے ایک بار پھر فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے ، قطری حکومت نے اسرائیلی افواج کی جانب سے اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں کی عالمی اور آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزنے کہا ہے کہ انہوں نے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر بمباری کی ہے ، القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو دکھائی جس میں غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا ہے ، القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ کچھ اسرائیلی قیدیوں کی حفاظت پر مامور بریگیڈ سے ان کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے ، ان اسرائیلی قیدیوں کےزندہ رہنے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا، القسام نےغزہ میں مختلف حملوں کے دوران مزید 9اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور دو ٹینکوں کو تبا ہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ہلاک ہونے والے اپنے مزید 5فوجیوں کے نام ظاہر کردیئے ہیں ،حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جنوبی علاقوں کومحفوظ قرار دیئے جانے کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔
’موت سے پہلے صفائی‘: مرنے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کو مشکل سے بچانے کا سویڈش طریقہ
ہندو ماں اور مسلمان باپ کا بیٹا کیپٹن حنیف جس کی لاش اُٹھانے کے لیے انڈین فوج کو پاکستان کے خلاف آپریشن کرنا پڑا
برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں ، 147 افراد گرفتار، مساجد کی سکیورٹی کے لیے نئی سکیم متعارف
بنگلہ دیش میں مظاہروں کے باعث تین روزہ تعطیل کا اعلان، سراج گنج تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی، سابق آرمی چیف کی فوج سے ہجوم کا سامنا نہ کرنے کی اپیل
بنگلہ دیش: پرتشدد مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک، مظاہرین کا سوموار کو لانگ مارچ کا اعلان،تخریب کاری کر نے والے دہشت گرد ہیں: شیخ حسینہ
ایک اور سقوط ڈھاکہ؟؟؟
عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی، مفتی محمد تقی عثمانی
القاعدہ رہنما کی گرفتاری:’اسامہ بن لادن کو تورا بورا سے فرار کروانے والے‘ امین الحق کون ہیں؟
رومی دیوتا کا مجسمہ اور خاتون سیاح کی ’بیہودہ حرکت‘: فلورنس میں ایک تصویر نے طوفان کیوں مچا رکھا ہے؟