پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں 100 انڈیکس 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 975 پوائنٹس کے اضافے سے 55 ہزار 236 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔