فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں، بیلجیئم

یورپی ملک بیلجیئم کی وزیر برائے ترقیات تعاون کیرولین جینز نے کہا ہے کہ انکا ملک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ 

یورپی یونین اور نیٹو ہیڈ کوارٹر کے حامل اہم ملک بیلجیئم کے وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز نے عرب ٹی وی چینل الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ 

بیلجیئن وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں پائیدار اور طویل مدتی امن حاصل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ کیرولین جینز اس سے قبل بھی اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

بیلجیئن وزیر کے مطابق غزہ میں جانے والی انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیئے۔ بیلجیئم فلسطین کےلیے 20 لاکھ یورو کی اضافی امداد دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں