صنم جاوید کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

کینٹ کچہری میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی پانچویں مقدمے میں گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ شبیر احمد جوئیہ کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے صنم جاوید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت کی جانب سے صنم جاوید کو 11 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے صنم جاوید کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کےلیے جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا تھا۔ دوران سماعت صنم جاوید کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔

صنم جاوید کےخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن صنم جاوید کو ضمانت سے رہائی ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں