ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ازبکستان سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک اور ایرانی صدور کی جانب سے اجلاس میں غزہ بحران کا معاملہ اٹھانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل حماس جنگ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، غزہ کے بحران پر بات چیت ممکنہ طور پر ترجیح ہو سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ وہ تنازع پر بات کرنا چاہتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب روس کے صدر بھی آج قازقستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔